Bayan-ul-Quran -Dr Israr Ahmad 5 Icon
0
0 Ratings
52K+
Downloads
5
version
Feb 13, 2024
release date
12.3 MB
file size
Free
Download

About Bayan-ul-Quran -Dr Israr Ahmad Android App

یہ اپلیکیشن محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی شہرہ آفاق تفسیر ’’بیان القرآن‘‘ پر مشتمل ہے اور آئی ٹی سیکشن شعبۂ تحقیق اسلامی مرکزی انجمن خدام القران کے زیر انتظام تیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب ؒ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔ایم بی بی ایس کے بعد آپ نے سید ابو الاعلی مودودیؒ کی قائم کردہ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔آپؒ نے1972 میں مرکزی انجمن خدام القرآن کی بنیاد رکھی۔ آپؒ تنظیمِ اسلامی کے بھی بانی اور مؤسس ہیں۔ آپؒ نے لگ بھگ نصف صدی قرآن حکیم کی خدمت سرانجام دی۔ اس سلسلے میں آپؒ نے قرآن کالج اور پاکستان کے بڑے شہروں میں قرآن اکیڈمیز کا جال بچھایا۔ فہیم عناصر کے قلوب میں قرآن کی تعلیم کا بیج بونے کے لیے رجوع الی القرآن کورسز کا اجرا کیا، جگہ جگہ دروسِ قرآن کی داغ بیل ڈالی اور ہر سال رمضان المبارک میں بیسیوں مقامات پر دورۂ ترجمہ قرآن کااہتمام کیا۔ ڈاکٹر صاحبؒ نےقرآن کے ملکوتی پیغام کے لیے جو آہنگ و صدا بلند کی وہ تکبیرِ مسلسل کی طرح نہ صرف زندہ و پائندہ ہے بلکہ نیند کے ماتوں کو ہوش میں لانے کے لیےاکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔ آپؒ کے ثمر فشاں دروس ان گنت روحوں کی تسکین کا باعث ہیں۔ آپؒ کے ویڈیو لیکچرز آج بھی جواں ہمت اہل دِل کے ارمانوں کے ضامن ہیں۔ ان ضیا پاشیوں کاسلسلہ نو ر مسلسل وسعت پذیر ہے۔


امید ہے کہ اس اپلیکیشن کی بدولت ایمان کو جلا حاصل ہوگی اورقارئین کا ذوق و شوق اسے آگے سے آگے پہنچانے کا سبب بنےگا۔ کوئی انسانی کاوش سہو سے مبرا نہیں ہوتی۔ اگر کوئی تقصیر کا پہلو نظر آئے تو ہمیں اس سے آگاہ کریں۔ اور ہمارے حق میں دعا خیر بھی فرمائیں۔



حافظ عاطف وحید

انچارج شعبہ تحقیق اسلامی

مرکزی انجمن خدام القرآن

Other Information:

Requires Android:
Android 5.1+ (Lollipop MR1, API 22)
Other Sources:

Download

This version of Bayan Android App comes with one universal variant which will work on all the Android devices.

Variant
15
(Feb 13, 2024)
Architecture
Unlimited
Minimum OS
Android 5.1+ (Lollipop MR1, API 22)
Screen DPI
nodpi (all screens)
Loading..